پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبرست تیزی ، انڈیکس میں 816 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 12 feb
psx 12 feb

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس سے انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح بحال ہوگئی، آج کاروبار کا اختتام 816 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کا آغاز 39 ہزار 855 پوائنٹس کی سطح پر ہوااور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 350 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں کچھ پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 816.67 پوائنٹس کے زبردست اضافے سے 40 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

دوسری جانب کےایس ای 30 انڈیکس میں 403.97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں جس سےانڈیکس 18 ہزار 692.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 444.19 پوائنٹس کے اضافے سے28 ہزار 309.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 714.46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔

Related Posts