کراچی: شہر قائد میں تالا توڑ گروپ سے وابستہ کچرا چننے والے کم عمر افغان بچے چوریوں میں ملوث نکلے ہیں، بھیم پورہ کی اسٹیل مارکیٹ میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔
میڈیا پرخبرنشرہونے کے بعد کچرا چننے والے افغان کم عمر بچے کو نیپئر پولیس نے گرفتار کر لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے بھیم پورہ کی اسٹیل مارکیٹ میں کچرا چننے والا ایک افغان بچہ دکان سے چوری کرتا ہوا نظر آ رہا ہے، فوٹیج میں نو عمر کچرا چننے والا لڑکا دکان کی چھت پر چوری کے لیے چڑھتا نظر آ رہا تھا۔
مزید پڑھیں :کراچی، گلستان جوہر سے 13سالہ بچہ 4روز سے لاپتہ ،تاحال پتہ نہیں لگ سکا