کراچی: نیو گولیمار میں قائم دھاگوں کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے موٹر سائیکل، کپڑا اور پلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیو گولیمار میں رہائشی عمارت میں گرائونڈ فلور پرقائم دھاگوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں موجود کپڑا اور موٹرسائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق کارخانے میں پلاسٹک، کپڑا اور دیگر چیزیں موجود تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
مزید پڑھیں :لاہور: فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق