کراچی:شہرقائد میں آوارہ کتوں سے تاحال شہری غیر محفوظ ہیں، جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2020 سے 10فروری تک کتے کے کاٹنے کے 1300 افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ۔
کراچی میں محلہ محلہ، گلی گلی آوارہ کتے دندنانے لگے، شہریوں کو کاٹنے کے واقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ نئے سال کے صرف 40 دن کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 1300 سے زائد مریض اسپتال لائے گئے، جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں :بھٹو کے شہرمیں کتوں کا راج، بچے کا منہ کاٹ کھایا،حالت تشویشناک