بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 65 افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 490 ہو گئی ہے۔
چینی محکمۂ صحت حکام کے مطابق 65 مزید اموات صوبہ ہوبائی میں رپورٹ کی گئیں۔ ہوبائی کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 156 نئے افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 26 ہزار 656 افراد اب تک متاثر ہوچکے ہیں جبکہ چینی وزیر صحت نوبکاٹسو کاٹو کے مطابق وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق چینی شہر وہان سے ہے۔
صوبہ ہوبائی کے شہر وہان سے کورونا وائرس کا آغاز ہوا جبکہ چین سے باہر کم از کم 180 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔
وائرس کے باعث ایک فرد چینی شہر ہانگ کانگ جبکہ دوسرا فلپائن میں ہلاک ہوا۔ چین میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے مہلک ترین کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے دشوار حالات میں پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوستی کا حق ادا کرنے پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے دوست ملک چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مشکل حالات میں پاکستان کا کردار مثالی رہا۔
مزید پڑھیں: چین کورونا وائرس صورتحال میں پاکستان کا شکر گزار