لندن: برطانیہ 47 سال بعد بالآخر یورپی یونین سے الگ ہوگیا، برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ اسکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن اورریلیاں جبکہ مخالف بھی سامنے آگئے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔بریگزٹ پر عمل سے کچھ گھنٹے پہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہنا ہے کہ بریگزٹ میری کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، انہوں نے کہا کہ بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع عوام کی خواہشات کے مطابق دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو استعمال کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔
مزید پڑھیں:بریگزٹ ڈیل آخر ہے کیا۔ جانئے