ہالی ووڈ اداکار جاوید جعفری کا ہندو انتہا پسندوں کو کرارا جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

javed Jaffrey
javed Jaffrey

ممبئی: بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری کو مسلم مخالف قانون کی مخالفت کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے نشانے پر رکھ لیا جس پر جاوید جعفری نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔

جاوید جعفری کاشمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مودی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے مسلم مخالف شہریت کے متنازع قانون کے خلاف آواز اٹھائی اور کھل کر اس کے خلاف بیان دیا۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کواپوزیشن سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جب کہ اس قانون کے خلاف احتجاج بھارت سے نکل کر یورپ تک پہنچ گیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے یورپ میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرائی تاہم انتہا پسند ہندوؤں کو ان کا یہ اقدام ایک آنکھ نہیں بھایا اور سوشل میڈیا پر ان پر تنقید شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کا عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل کیساتھ شادی کی پیشکش ٹھکرانے کاانکشاف

یہاں تک کہ ایک خاتون نے انہیں کہا کہ آپ یورپ کیوں نہیں چلے جاتے ہمیں اپنی قوم میں آپ جیسے غداروں کی ضرورت نہیں۔جاوید جعفری نے خاتون کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی قوم؟ ۔

انہوں نے کہا کہ میڈم آپ نے کب خریدی؟ ا آخری بار جب میں نے آئین پڑھا تھا تواس میں جمہوریت، برابری اور اختلاف رائے کے حق کی بات کی گئی تھی۔ نہیں معلوم آپ نے نجی طور پر اس میں تبدیلیاں کردی ہوں۔

Related Posts