کراچی:سابق ایس ایس پی رائو انوار نے پولیس سروس میں واپسی کے لیے محکمہ داخلہ سندھ میں دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس کا ملازم ہوں، ریٹائر ہوا اور نہ ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا۔
موقف میں کہا گیاہے کہ معطلی کے دوران ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن نہیں ہوسکتاجتنا عرصہ معطل رہا اتنی ہی سروس کرنے کی اجازت دی جائے۔رائو انوار نے سیکرٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ سے ملاقات کی اور کہا کہ ان خلاف اب تک کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:نقیب اللہ محسودکے والد کیلئے ’موت انصاف سے پہلے پہنچ گئی‘