کراچی:نامور اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق کئی باتیں کیں۔
میرا نے بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور انڈسٹری میں جہاں ان کے کئی دوست ہیں وہی دشمن بھی ہیں۔ میرا نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشٹ اور لالی ووڈ میں اداکارہ نیلی اور مرینہ خان بہت پسند ہیں اور وہ ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔
میرا نے کیر یئر میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مشکلات تو زندگی کا حصہ ہیں اور سکون تو صرف قبر ملتا ہے۔ اچھی اور بری چیزیں سب زندگی کے ساتھ ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا، اداکارہ میرا