عدالت نے پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTM leaders
PTM leaders

اسلام آباد : عدالت نے پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو رہا کردیا گیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 23ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔کوہسار پولیس نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے استدعا کی کہ مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔مظاہرین کے وکلاء نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔ وکلاء نے کہاکہ ہم اپنا پرامن احتجاج کر رہے تھے،کوئی توڑ پھوڑ،مزاحمت نہیں کی گئی،پولیس نے دباؤ میں آکر پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

وکیل اسد جمال نے کہاکہ پولیس کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،مقدمہ میں دفعہ 505،اے بی اور 124 اے کا اطلاق ہی نہیں ہوتا۔وکیل اسد جمال نے کہاکہ پولیس کہتی ہے فورسز کے خلاف نعرے بازی کی گئی،نعرے بازی کو لیڈ کون کر رہا تھا،پولیس کے پاس ثبوت کیا ہے،اس مقدمہ کو ڈسچارج کیا جائے پرامن مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، محسن داوڑ اور علی وزیر گرفتار

پولیس کے مطابق ابھی چالان بنانا باقی ہے اور کچھ ثبوت بھی اکٹھے کرنا ہیں،پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔عدالت نے ملزمان کو 12 فروری کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم دیا ۔عدالت کی جانب سے گرفتار 23 ملزم کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم سنایا گیا۔

Related Posts