کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں 43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے این آئی سی وی ڈی قائم کیا، اس میں ہونے والا مہنگا ترین علاج صوبائی حکومت کے فنڈز سے ہوتا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں تمام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوسکتا ہے۔ لاہور کے مریض کا علاج سہون شریف میں کیا گیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے آنے والے ایک مریض کا ادارہ برائے امراضِ قلب سہون میں علاج کیا گیا۔
The Satellite Centre of #NICVD established by #SindhGovt in Sehwan has so far treated 43,766 patients free of cost. This extremely expensive treatment funded by Sindh Govt is available for all Pakistanis. In the video, one can see a patient from Lahore who was treated in Sehwan pic.twitter.com/NQo80S2PRP
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) January 29, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کا کام تقریر کرنا نہیں ، ہم آئی جی سندھ کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھے، کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازم کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے،مرتضیٰ وہاب