اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترچھی ٹوپی، ذائقے دو نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔
شریف فیملی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیمروں کے سامنےاجلاسوں، ہوٹلوں میں اور لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے نظر آتے ہیں۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ روز نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔
’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے۔ ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 29, 2020
قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن قوم کی خدمت کے لیے دستیاب نہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دُہائی دینے والے حساب کتاب سے نہیں بچ سکتے۔
یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 29, 2020