کراچی : صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سے پراوڈ پاکستان ایواڈز کے ڈائریکٹر سلمان ابراہانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو شہلا رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام قانون میں بہتری لانے کے لیے قانون سازی کررہی ہیں ۔
محکمہ کے تحت چائلڈ میریج ریسٹریڈ ایکٹ، وایلینس پریوینشن ایکٹ اور حرایسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کو سندھ اسمبلی سے منظور کروایا گیا جس کے ثمرات حاصل کرتے ہوئے صوبے کی عورت ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور معاشی طور پر بہتر مقام پر ہے۔
اس ضمن میں مزید بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے اور موجودہ سندھ حکومت صنفی مساوات پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کی زندگی میں مزید بہتری لانے کے لیے محکمہ ترقی نسواں ان کی صلاحیتوں کو مزید اُجاگر کرنے، معاشی معاونت و استحکام اور صنعتو ں کے درمیان رابطوں کو بڑھنے کے لیے کام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں