نیوی چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سری لنکن وزیر اعظم سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر البحرایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سری لنکن وزیر اعظم سے ملاقات
امیر البحرایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سری لنکن وزیر اعظم سے ملاقات

نیوی چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں جس کے دوران ان کی سری لنکن وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

دورۂ سری لنکا کے دوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہان اور وزارتِ دفاع کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

سری لنکن مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقعے پر نیول چیف نے سمندری دہشتگردی کے تدارک اور خطے میں سمندری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے سری لنکا کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ 

Related Posts