تیسرا ٹی 20 بارش کی نذر، سیریز جیت کر پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن برقرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bang 3rd T20
pak vs bang 3rd T20

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا میچ مستقل بارش کے باعث شروع ہی نہ ہو سکااور یوں ٹی20 سیریز میں 0-2 کی فتح کی بدولت پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن برقرار رہی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن لاہور میں صبح سے جاری مسلسل بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔

اس دوران امپائرز نے کئی مرتبہ گراؤنڈ کا رخ کیا لیکن تواتر کے ساتھ جاری بارش کے باعث میچ شروع ہونے کا امکان پیدا نہ ہو سکا جس کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتان اور میچ ریفری سے مشاورت کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہےکہ گرین شرٹس نے پہلا میچ شعیب ملک کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت جیتا تھا جب کہ دوسرے میچ میں بابر اعظم اور محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یکطرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کر لی تھی۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیسرا میچ جیتنا لازم تھاتاہم میچ بارش کی نذر ہونے کہ وجہ سے اور سیریز میں 0-2 کی فتح کی بدولت پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت شاداب خان کو مل گئی

عالمی درجہ بندی میں 270 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پہلے، 269 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے، تیسرےنمبر پر انگلینڈ، جنوبی افریقہ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Posts