اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم غازی بروتھا متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ مجھے وہاں کے عوام نے منتخب کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم شریک ہوئے۔
اجلاس میں غازی بروتھا متاثرین کے ازالے کے لیے جائزہ اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عوام کی تفریح اور سیر و سیاحت کو فروغ دینے کے لیے واٹر پارک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے غازی بروتھا کے عوام نے منتخب کرکے قومی اسمبلی میں بھیجا۔ میں متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہوں۔
اجلاس میں غازی بروتھا کے متاثرین کے ازالے کے لیے جائزہ اسٹڈی کروانے کا فیصلہ۔ عوام کی تفریح اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے واٹر پارک بنایا جائے گا.
مجھے وہاں کےعوام نے منتخب کیا ہے متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اسپیکر اسد قیصر#Swabi— Team Asad qaiser (@AQUpdates) January 27, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں 19 دسمبر کوڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء وفد نے ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران تعلیمی عمل پر گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: تعلیم کا فروغ اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی اسپیکر