کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کراچی ایئر پورٹ میں واش روم کی حالت زار ، گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے قابل نفرت قرار دیا اور لکھا بدقسمتی سے ایئرپورٹ کا خواتین کے لیے مخصوص واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا۔
مہوش حیات کا کہنا تھاکہ واش روم انتہائی گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ وہاں لال بیگ بھی دیکھے، انہوں نے کہا کہ واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کے لیے غیر صحت مند ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں۔
Disgusting! Had misfortune to use the ladies room at Khi Airport – dirty and stinking. Even saw cockroaches. Not only is it unhygienic but is this the first impression we want to give to people arriving here? These are the most basic amenities – let’s clean up our act
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 24, 2020
انہوں نے کہاکہ ہم بیرون ممالک سے آنے والوں کو یہ گندگی دکھا کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں؟ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات بھارتی گلوکار واداکارگپی گریوال کی شکرگزار