لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ شعیب ملک نے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی دکھائی ۔ اب محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد بھی پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں، بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، اس جیت کی پاکستان کو بہت ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں جس سے ہم سب کے اعتماد میں اصافہ ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں۔
بابراعظم کامزید کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بہترین پر فارم کرنے کی خوشی ہے، ورلڈکپ سے پہلے ابھی پی ایس ایل فائیو میں پرفارمنس پر سب کی نظر ہوگی، پی ایس ایل کے بعد ہم بہترین ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی