کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2008 سے 2017 تک پی آئی اے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلیں، دس سال کے دوران قومی ادارے میں کرپشن کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں طیاروں کی خریداری، اسپیرپارٹس سمیت کی خریداری اور غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی گئیں۔
ادارے میں نوکریوں کی بندر بانٹ سمیت دیگر معاملات کی بھی تحقیقات کی گئیں۔
مزید پڑھیں:فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی سخت شرائط کا اطلاق ، 11اشیاء ممنوعہ قرار