کراچی: بندش کے خطرے سے دوچار آئل ریفائنریوں نے حکومت سے 5 سال تک مدد دینے کی درخواست کردی ہے۔
خستہ حال آئل ریفائنریوں کے حکام کا کہنا ہے کہ 2025تک انھیں اپ گریڈ ہونے کے لیے اس سے کچھ ہی کم رقم درکار ہوگی جتنی بیل آئوٹ پیکیج کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستان کو فراہم کی ہے۔
چنانچہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انھوں نے حکومت سے ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں رعایت دینے اور بجلی کی پیداوار کے لیے ان سے سپورٹ پرائس پر فرنس آئل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب