سول ایوی ایشن حکام کی منظور نظر کمپنیوں پر نوازشات جاری، پیپرا رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

اسلام آباد( یاسین ہاشمی) سول ایوی ایشن حکام کی منظور نظر کمپنیوں پر نوازشات جاری ہیں، ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو نوازنے کیلئے پپپرا رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے لاہور اور کراچی کے بعداسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو ٹینڈر کے بغیر پرائم لوکیشن الاٹ کردی گئی۔

پرائم مینجمنٹ کمپنی کو کروڑوں روپے سالانہ آمدن والے آؤٹ لیٹ صرف 03 لاکھ 27 ہزار کرائے پر انٹرنیشنل ڈپارچر،انٹرنیشنل آرائیول، ڈومیسٹک ڈپارچر اور ڈومیسٹک آرائیول الاٹ کردیے گئے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آفس سے 15 جنوری کو جاری ہونے والے خط میں ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو ائرپورٹ کی 07 ٹاپ سائیٹس پر کنزیومر کاونٹرز قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بڈنگ پراسس کے بغیر دی جانے والی پرکشش مقامات کا کرایہ محض 03 لاکھ 26ہزار رکھا گیا ہے جو ایک جانب پیپرا رولز کی نہ صرف کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان آوٹ لیٹس کا کرایہ 60 سے 70 لاکھ روپے ماہانہ سول ایوی ایشن کو وصول ہوسکتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آٹا چکی مالکان کی اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر ہڑتال

اس سے قبل بھی سول ایوی ایشن حکام نے منظور نظر کمپنی کو نوازنے کیلئے پپپرا رولز کی دھجیاں اڑا دی تھیں ،ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو پہلے ہی ڈومیسٹک لاونج میں 03 شاپس الاٹ کی جاچکی ہیں جن میں دو Coffee شاپس اور ایک luggage ریپنگ کنٹریکٹ شامل ہے ۔

اسی کمپنی کو انٹرنیشنل ڈپارچر لاونج پر 03 دکانیں الاٹ کی جاچکی ہیں جن میں ایک منی چینجر ، دو کافی شاپس اور luggage ریپنگ کنٹریکٹ شامل ہے ،ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا CIP لاونج بھی دیا گیا ہے ۔

کراچی اور لاہور ائرپورٹ کی پرائم لوکیشن بھی اسی کمپنی کو دی گئی ہیں ، سول ایوی ایشن نے اس سے قبل ریوالونگ ریسٹورنٹ کا اشتہار بھی ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کی مرضی اور قابلیت کے مطابق دیا تھا۔

Related Posts