پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے براعظم جنوبی امریکا کی آکونکاگووا نامی بلند ترین چوٹی سر کرلی جس کی اونچائی 6 ہزار 961 میٹر ہے۔
جنوبی امریکا کے آکونکاگووا نامی پہاڑ کا شمار7 سمٹس میں بھی ہوتا ہے، چوٹی سر کرنے کے ساتھ ہی علی میمن نے 10 کلو وزنی اور 150 فٹ کا پاکستانی جھنڈا لہرانا کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔
لاڑکانہ کے اسد علی میمن کو پہاڑ کی چوٹی پر پرچم لے جانے میں20 دن لگے ، پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیری جھنڈا بھی جڑا ہوا ہے، اسد علی میمن 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیماء بھی بن گئے ہیں۔
اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیری عوام سمیت سیاچن اور تھر کے فوجی جوانوں کے نام کردی ، اسد علی میمن یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البرس بھی سر کرچکے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن اس سے قبل بھی کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں ، انہوں نے روس کے جنوب میں برف سے ڈھکی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کرکے پاکستان کا جھنڈالہرایاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی