لاہور: پنجاب حکومت نے آٹا نہ ملنے کی شکایت پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجودیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے درخواست کی تھی کہ اگر اتنا آٹا ہے تو میرے گھر بھیجوا دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عظمیٰ بخاری کی خواہش کا احترام کیااورآٹا عظمیٰ بخاری کی خواہش کے مطابق بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لوگ سردی میں زیادہ روٹی کھاتے ہیں، شیخ رشید نے آٹا بحران کی ذمہ داری عوام پر ڈال دی