لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواستوں پر دو رکنی بنچ نے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں سماعت کی۔
مریم نواز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، اب اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، اس لیے 6 ہفتوں کے لئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: کیا مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری ریسٹورنٹ میں کرنا چاہتی ہیں؟ یاسمین راشد کا سوال