عمران خان کی حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے۔ فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔ فردوس عاشق اعوان
عمران خان کی حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دے دیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر ٹیکس کو 405 روپے سے کم کرکے صرف 5 روپے کیا گیا۔ یہ حکومت کا انقلابی قدم ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان کو 400 روپے سستی بوری کی فراہمی ملک میں کسان اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گی جو پاکستان کی ترقی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر طعنے کستے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آپ کا بویا آج قوم کاٹ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts