کراچی: نامور شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کا 95 واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایاگیا۔
جمیل الدین عالی نے 20جنوری 1925کو دہلی کے ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی ۔انہوں نے معاشیات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وزارت کامرس میں اسسٹنٹ کے طور پربھرتی ہوئے۔
برصغیر کی تقسیم کے بعداپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی اور نیشنل بینک میں ملازمت اختیار کی۔1965کی جنگ میں جمیل الدین عالی نے افواج پاکستان کا لہو گرمانے کیلئے شاندار نغمہ “اے وطن کے سجیلے جوانو”لکھا جسے ملکہ ترنم نور جہاں نے گا یا۔
اس کے علاوہ بھی جمیل الدین عالی نے کئی مشہور ملی نغمے اور گیت لکھے جو زبان زد عام ہوئے۔جمیل الدین عالی کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اور اس کے علاوہ وہ روزنامہ جنگ میں “نقارخانے میں “کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرمان دنیا میں نیا ہے۔فیصل قریشی کا بیٹے کی پیدائش پر عوام کو پر مسرت پیغام