اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی دارالحکومت میں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہیں حکومت کے معاشی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی تاجروں سے خطاب کریں گے اور تاجر برادری کو وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کے حالیہ اقدامات پر آگاہی دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کے لیےٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا