حب ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان محمد علی خان نے اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hub rally cross 2020 won by Sultan Ali khan

کراچی (نگاہ محمد) حب ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ  سلطان علی محمد خان نے اپنے نام کرلیا، خواتین میں ٹوشنا پٹیل نے کامیابی سمیٹ لی،حب ریلی میں عامر مگسی، رونی پٹیل، دفاعی چمپئن عاصم اعوان کے علاوہ دیگر نامور ڈرائیورز نے شرکت کی۔

حب میں ہونیوالی سالانی ریلی میں شریک ڈرائیورز کی جانب سے بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا، خواتین ڈرائیورز نے بھی بڑی تعداد میں اس ریلی میں حصہ لیا۔

ریلی کے فاتح صاحبزادہ سلطان محمد علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریلی کا بیس کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پاکستان کا سب سے چھوٹا ریسنگ ٹریک ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع

انہوں نے کہا کہ خطرناک موڑ اور پتھریلے دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ڈرائیورز کیلئے حب ریلی کا ٹریک سب سے دلچسپ ہے کیونکہ یہاں رفتار کے ساتھ توازن کو برقرار رکھنا ڈرائیورز کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

اس ریلی میں پچاس سے زیادہ ڈرائیورز نے شرکت کی جنہیں دوکیٹگریز میں رکھا گیا تھاجبکہ خواتین کا مقابلہٹوشناپٹیل کے نام رہا۔

Related Posts