اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور پیر نورالحق قادری نے سعودی عرب میں ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات میں مزید اضافے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔
اسلام آباد میں پوائیوٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ بڑھتے اخراجات کی وجہ سےسستا حج کروانا ممکن نہیں رواں برس حج مزید مہنگا ہوگا۔
نورالحق قادری نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 4کروڑ ڈالرکااضافہ، 18ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے