بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak vs ban T20
Pak vs ban T20

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کااعلان کردیا اور ان کی قیمت کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،پی سی بی نے عوام خاص طور پر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیے ٹکٹوںکی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 18 جنوری کو صبح 10 بجے سے شروع ہو گی، www.yayvo.com سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کی جاسکتی ہے ، دوسری جانب ٹی سی ایس کے مقررہ سینٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت 21 جنوری کو صبح 9 بجے سے شروع ہو گی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔

اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1500 روپے رکھی گئی تھی۔

ٹی 20 سیریز کے لیے عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت کیے جائیں گے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 روپے میں دستیاب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا4000 روپے میں دستیاب ہوگا جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 5000 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جب کہ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts