امریکی سینیٹر گراہم نے باہمی تعلقات میں دفاعی اشتراک پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی سینیٹر گراہم نے باہمی تعلقات میں دفاعی اشتراک پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی
امریکی سینیٹر گراہم نے باہمی تعلقات میں دفاعی اشتراک پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتی ہے جبکہ انہوں نے پاک امریکا تعلقات میں اسٹرٹیجک پارٹنرشپ پر ہمیشہ زور دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ملاقات  امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ہوئی جس کے دوران باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس دوران پاک امریکا اقتصادی شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے  بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت پروگرام کی بحالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وزیر خارجہ نے امریکی نائب سیکریٹری دفاع جان روڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عسکری تعلیم و تربیت کی بحالی پاکستان کے لیے اہم ہے۔وزیر خارجہ

Related Posts