اسلام آباد: اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اعجاز الحق نے کہا کہ کراٹے کا کھیل ملک میں بے پناہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے تعلیمی اداروں میں عام کھیلا جانے لگا ہے اور طلباء طالبات ان مقابلوں میں شوق سے حصہ لے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح پر کئی میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں وسائل کی کمی ہے اور سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز اور قومی چمپئن شپ میں بھی کئی میڈلز حاصل کررکھے ہیں، اسلام آباد کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا ہے کہ صوبوں میں تو سپورٹس بورڈز ایسوسی ایشن کی معاونت کرتے ہیں اور ہمارے ہاں اسلام آباد میں کوئی سیٹ اپ نہیں موجود نہیں ہے جو کھلاڑیوں کے اخراجات برداشت کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے فین نکلے