قومی سہ فریقی ویمن ٹی 20 چیمپئن شپ کا فائنل پی سی بی چیلنجرز نے اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB women national t20
PCB women national t20

  کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں قومی سہ فریقی ویم چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا گیا ، پی سی بی بلاسٹر زنے پی سی بی چیلنجرز کو 20 اوورز میں129 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پی سی بی چیلنجرز نے18.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ویمنز ٹورنامنٹ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بلاسٹرزنے چیلنجرز کو129 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پی سی بی چیلنجرز نے18.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے جویریہ خان 43 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہی جبکہ سدرہ نواز نے 20 رنز اورحورینہ سجاد نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے صبانے 2جبکہ سعدیہ ، عروبہ ، ایمن اور فاطمہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جواب میں پی سی بی چیلنجرز نے بسمہ معروف کے 53 رنز کے بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا جبکہ ندا ڈار نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، بلاسٹرز کی جانب سے رامین نے 2 اور انعم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

پی سی بی شائقین کرکٹ کے لئے حنیف محمد اور جاوید میاں دادانکلوژر میں داخلہ مفت رکھا تھا، بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Related Posts