20 جنوری کو ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس طلب، پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF extends action plan deadline for Pakistan till October
FATF

پیرس : ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 20 جنوری کو منعقد ہوگا، پاکستان نے 27 نکات پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرا دی ہے جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی پاکستان نے سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چار روز اجلاس میں پاکستان کا 18 رکنی وفد وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شرکت کرے گا، وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیکٹا کے ڈی جیز، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف شرائط کی تکمیل کے لیے اہم بل منظور کر لیا گیا

پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھجوا چکا ہے، پاکستان کی یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کو ممکنہ طور پرگرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے رکن ممالک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ان رابطوں کی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ان رابطوں کا مقصد گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔

Related Posts