پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 14 jan
psx 14 jan

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 11.63 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار207.04 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغازمثبت انداز میں ہواتھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھاتاہم بعد میں اُتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ کے اختتام پر 11 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 11.63 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار207.04 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 2.45  پوائنٹس کی کمی سے 20 ہزار30 پوائنٹس کی سطح پر اور اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47.54 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار973.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان دیکھنے میں آیاتھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھاتاہم بعد میں اضافہ دیکھنے میں آیااورانڈیکس 246 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران 166 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم انویسٹرز نے سرمائے کے انخلاء پر منافع کو ترجیح دیتے ہوئے پھر ٹریڈنگ میں حصہ لیااور کاروبار کا اختتام 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار 218.67پوائنٹس پر ہوا۔

Related Posts