اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے ممبران کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف کو بھی کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اہم قومی و اسٹرٹیجک فیصلوں کا اہم ترین فورم(قومی سلامتی کمیٹی) بارہ اراکین پر مشتمل ہوگا جس کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے۔
وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر ابھر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان