لاہور: خوبرو اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں ۔میں آپ کے لیے یہ بھی کہوں گا کہ یقینا آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ نوازا گیا۔
اللہ آپ کو مزید کامیابی دے۔عائزہ خان نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ لیکن مجھ سے امید نہ رکھنا کے میں تمہیں سراہوں گی۔
مزید پڑھیں:میرے پاس تم ہوکی کامیابی، عائزہ خان کی مقبولیت میں اضافہ، فلموں کی آفرز