کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔فواد چوہدری کی نواز شریف پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔فواد چوہدری کی نواز شریف پر تنقید
کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔فواد چوہدری کی نواز شریف پر تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر تنقید کی۔

نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے طنز یہ انداز میں   اسے لندن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کا منظر قرار دیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انہماک سے جاری ہے جبکہ سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں جبکہ  تصویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ دیگر ن لیگ رہنما بھی موجود ہیں۔

Image

فواد چوہدری کی شیئر کی گئی تصویر میں واضح طور پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر ن لیگ رہنماؤن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیوز ٹی وی اینکر اور صحافی حامد میر کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحافی حامد میر نے کہا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریکِ انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہوکر ایک سیاسی پارٹی بن جائیں۔

مزید پڑھیں: فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بنتا۔فواد چوہدری 

Related Posts