اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیوز ٹی وی اینکر اور صحافی حامد میر کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحافی حامد میر نے کہا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریکِ انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہوکر ایک سیاسی پارٹی بن جائیں۔
صحافی حامد میر نے کہا کہ نئی پارٹی کا صدر عمران خان کو بنایا جائے، شہباز شریف نائب صدر اور بلاول بھٹو زرداری کو جنرل سیکریٹری بنا دیا جائے جس کا فواد چوہدری نے انہیں جواب دیا۔
حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کا چیئرمین بنا دیا جائے کیونکہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکی ہیں۔
ٹی وی اینکر حامد میر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کی مخالفت آپ کو سیاسی لیڈر نہیں بناتی، فوج کے بغیر آپ فسادات کا شکار ہوجائیں گے۔
مشرقِ وسطیٰ کی مثال دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر درست فیصلہ کیا۔ اداروں میں توازن ضروری ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حامد میر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں، دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا تباہ کن ہے۔
فوج کی مخالفت سے کوئ سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے،مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باونڈریز خود دیکھنی چاھئیں ان دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا تباہ کن ہے۔ https://t.co/lrQCJeXfZQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2020