گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 8ویں روز میں داخل، ملک بھر میں سامان کی ترسیل متاثر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt should provide assistance to cargo transport, Javed arain
Transport strike

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے، ہڑتال آج 8ویں روز میں داخل ہو گئی جس کے باعث ملک بھر میں سازوسامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہے۔

ملک بھر میں تاجر برادری سمیت عوام الناس کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ آٹھ روز کی مسلسل ہڑتال کے باعث اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو پورٹس کے ساتھ ساتھ چار کنٹینر ٹرمینلز کو پوری طرح بند کردیا گیا جبکہ کراچی اور بن قاسم پورٹس پر 45 ہزار کنٹینرز پھنس گئے۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے باعث برآمد کنندگان نے شکایت کی ہے کہ انہیں پورٹ چارجز کی مد میں 25 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جن میں توڑ پھوڑ اور کرائے کی مد میں ادائیگی شامل ہے۔

دوسری جانب کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد جمال نے کہا ہے کہ ہڑتال کے باعث ملک کو 1 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے جبکہ آئل درآمدات کی ترسیل بھی بیرونِ ملک ممکن نہ ہوسکی۔

فیکٹریاں اپنے تیار کردہ سامان کی نقل و حمل کے قابل نہیں جس سے درآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے  ملک بھر میں  پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایکسل لوڈ قانون کے نفاذ تک کاروبار بند رکھا جائے گا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ عمل میں نہیں لایا گیا جس کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ جب تک حکومت ایکسل لوڈ قانون نافذ نہیں کرے گی، کاروبار بند رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گڈز ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان 

Related Posts