ملک میں انعامات کے بعد ملازمتیں بھی قرعہ اندازی کے ذریعے ملیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Railways

سکھر: ملک میں انعامات کے بعد ملازمتیں بھی قرعہ اندازی پر پاکستان ریلوے نے گریڈ ایک تا پانچ کے لیے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

ملک میں انعامات اور حج کے لیے قرعہ اندازی کی خبریں تو عوام آئے دن سنتے رہتے ہیں لیکن شیخ رشید کی وزارت یعنی ریلوے میں اب ملازمتیں بھی میرٹ یا شفافیت پر نہیں بلکہ قرعہ اندازی پر ملیں گی۔

مزید پڑھیں:فیس بک کا صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پرائیویسی ٹول میں 4 نئے فیچرز کا اضافہ

اس سلسلے میں پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ طور پر گریڈ ایک تا پانچ کے ملازمتوں جن میں لیمپ مین، ریسٹ ہاؤس چوکیدار، مالی، خاکروب، میسن ،لیگیج پورٹر، ٹرالی مین، ویٹنگ روم بیرا، سگنل ڈویڑن معاون، باورچی کی پوسٹیں شامل ہیں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے سکھر ڈویڑن کی جانب سے یہ قرعہ اندازی 17 اور 18 جنوری کو ہوگی پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق قرعہ اندازی میں فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ میں کامیاب امیدواروں کے نام شامل کیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کے حوالے سکھر پاکستان ریلوے سکھر ڈویڑن کے ڈی پی او سعید بھیو کے دستخط سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے۔

Related Posts