افغانستان میں طالبان کے سڑک کنارے بم حملے سے 2 امریکی فوجی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک
افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک

قندھار: جنوبی افغانستان میں طالبان کے سڑک کنارے بم حملے سے 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن برائے افغانستان کے مطابق صوبہ قندھار میں ہونے والے حملے میں 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے نام ابھی سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔

صوبائی پولیس ترجمان جمال ناصر بارکزئی کا کہنا تھا کہ ‘امریکی فوجی قندھار ایئرپورٹ کے نزدیک پیٹرولنگ پر مامور تھے۔

مزید پڑھیں:ایران انسانی حقوق کی تنظیموں کو ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ کامبیٹ آپریشنز کے 2014 میں ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال امریکی افواج کے لیے طالبان سے سب سے خطرناک ثابت ہوا۔

2001 میں امریکا کی قیادت میں افغانستان میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 2 ہزار 400 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts