اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور شفقت محمود نے کہا ہے کہ خالدمقبول صدیقی نے اپنااستعفیٰ براہ راست حکومت کونہیں بھیجا۔ ایم کیو ایم اتحادی ہے اور رہے گی ،ہرجماعت کااپنا نقطہ نظرہوتاہے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جا ئیں گے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کابینہ سے علیحدگی کے اعلان پر حکومتی ردعمل پیش کرتے ہو ئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
کر اچی کے وسائل پر کراچی کا حق ہے اس پر ہم سب متفق ہیں وزیراعظم کا وژن ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں کی طرح وہ تما م بنیا دی سہو لیا ت دینی ہے مگر جب ہمیں حکومت ملی اس وقت ملک معاشی لحاظ پر چیلنجز کا شکا ر تھا ۔
ا ب معاشی استحکام کی طرف جب ہم بڑھ رہے ہیں تو اس کے اثرات کراچی پر بھی آئیں گے کر اچی کے ساتھ کیے گئے وعدے مسترد نہیں ہو ئے بلکہ ان میں تھو ڑا سا گیپ آیا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں حکو متی وفد ایم کیو ایم کی قیا دت سے ملا قات کر ے گا اور ان کے تحفظات کو دور کریگا ایم کیو ایم ہما ری اتحادی تھی اور رہے گی۔
مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان، خالد مقبول وزارت سے مستعفی