اسلام آباد/کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کی بہترین اتحادی ہے، اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد کل ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے گورنر سندھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ کی مقامی قیادت ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں اوران سے کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایم کیوایم کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، خالد مقبول وزارت سے مستعفی