کراچی: ترجمان سندھ حکومت و سابق سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے دور میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے اور پیپلز پارٹی صرف کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی حکومت نے لیاری کے علاقے میں نیپیر روڈ پر کام شروع کردیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نیپئر روڈ کے متعدد حصوں پر کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ اب یہ سڑک بہت اچھی اور خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کام کر رہی ہے اور عوام کو کارکردگی دکھائی جارہی ہے جبکہ تحریکِ انصاف میں اب تک محض باتیں کی جارہی ہیں۔
Various sections of Napier Road near Lyari are being carpeted by #SindhGovt. The road looks good and spacious. #PPP working & delivering as PTI still continues to only talk pic.twitter.com/9uOWS4hWE5
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) January 11, 2020
ٹوئٹر پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نیپیر روڈ پر کام کی تصاویر شیئر کیں جن میں سڑک کے مختلف حصوں پر سندھ حکومت کا کارپیٹنگ کا کام دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹوکو نیب کی جانب سے ملنے والے نوٹس پر تحفظات ہیں
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 27 دسمبرمحترمہ بے نظیربھٹوکی شہادت کا دن ہے۔احتجاج کرنا ہر فرد اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے مگر عدالتی معاملات کو عدالت میں ہی حل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب