کراچی :مشیر صنعت و تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کئے، معاشی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صنعت و تجارت رزاق داود نے کہاکہ حکومت کو مہنگائی بے روزگاری اور دیگر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
موجودہ معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی کو سخت رکھا ہوا ہے، روپے کی قدر پر تاجروں میں بے چینی تھی مگر گذشتہ دو ماہ سے روپے کی قدر مستحکم ہے، حکومتی اقدامات کے باعث ایک ماہ میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا۔
مزید پڑھیں:کے الیکٹرک نے آن لائن فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کیلکولیٹر متعارف کرادیا