کراچی : کمانڈر بلڈرز کے زیر اہتمام کراچی ایکسپوسینٹر میں بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کے دوسرے روز ہفتے کوبھی عوام کا زبردست جوش خروش ، 10 ہزار سے زاید لوگوں کی آ مد ، تمام فیلٹ فروخت ہو گئے۔
جمعہ کو کمانڈربلڈرزکے زیر اہتمام کراچی ایکسپوسینٹر میں بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کا شاندار آ غاز ہال نمبر 4اور5 میں ہوا ، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔
نمائش کے دوسرے روز ہفتے کو10 ہزار لوگوں نے ایکسپوسینٹر کا ر خ کیا،جن میں مرد ، خواتین ، بزرگ اور بچے بھی شامل تھے ۔
چیئرمین کمانڈر بلڈرز کمانڈر(ر) محمد ذاکر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2روز میں ہی تقر یباً تمام فلیٹوں کی بکنگ ہو گئی ہے جب کہ ابھی نمائش کا ایک روز باقی ہے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ان شااللہ ہم عوام کے بھروسے پر پورا اتر یں گے کیونکہ ہم عوام کی خد مت پر یقین ر کھنے والے لوگ ہیں اور میر ے ساتھ ایک بہت ہی محنت کر نے والی ٹیم ہے۔
مزید پڑھیں:اضاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان