یوکرین کے صدر کا ایران سے طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ukraine president
ukraine president

یوکرائن کے صدر وولوڈیمر زیلنسکی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتی چینلز کے ذریعہ سرکاری معذرت کی جائے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایران کی جانب سےیوکرین کے طیارے کو غلطی سے میزائل کانشانہ بنانے کے اعترافی بیان کے بعد یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں مکمل اور کھلی تحقیقات کی یقین دہانیوں کی توقع ہےجب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کی واپسی اور معاوضے کی ادائیگی بھی ایران کی ذمہ داری ہے۔

یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ 8 جنوری کو ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے افراد سمیت 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام ایک سو 76 افراد ہلاک ہوگئےتھے ۔

ہلاک ہونے والوں میں جن میں82 ایرانی، 63 کینیڈین، سویڈش، 4 افغان، 3 جرمن اور 3 برطانوی شہری جبکہ عملے کے 9 ارکان اور 2 مسافروں سمیت 11 یوکرینی شہری شامل تھے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے میزائل کا نشانہ بنا، ایران کا اعتراف

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یوکرینی طیارے کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، طیارہ ٹیک آف سے تھوڑی دیر پہلے دو میزائل داغے گئےتاہم ایران نے میزائل حملوں کی تردید کی تھی۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی حادثے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں جن کے مطابق تہران کے باہر تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کوغلطی سے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے میزائل کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔

خیال رہےگزشتہ روز طیارے پر مبینہ میزائل حملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مسافر طیارے کو فضا میں نشانہ بنا یاگیاجس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور فضا میں شعلے بلند ہوئے۔

Related Posts