کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، گزشتہ رات کوئٹہ میں مسجد میں دھماکے سے 15 افراد شہید ہوگئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ میں کوئٹہ کی مسجد میں قابل مذمت اور بزدلانہ دہشتگرد حملے کی فوری طور پر رپورٹ کرلی ہے ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی، ان کاکہنا تھا کہ شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادر اور مثالی افسر تھے۔
میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔اسکے ساتھ میں نے صوبائی حکومت کوزخمیوں کاعلاج معالجہ یقینی بنانےکی بھی ہدایات دی ہیں۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد دارلعلوم الشرعیہ میں نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران زور دار دھماکا ہواتھا جس میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19 زخمی ہوگئےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید
علاوہ ازیں ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے عمان کےسلطان قابوس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمان کوایک متحرک اور جدید ریاست میں تبدیل کرگئے ۔
انہوں نے کہا کہ عمان نے ایک پیارا قائداور پاکستان نے ایک قریبی اور قابل اعتماد دست کھودیا ہے ، اللہ ان کی روح کو ابدی سکون میں رکھے۔
I extend our deepest condolences to people of Oman on the passing of His Majesty Sultan Qaboos bin Said al Said. He was a visionary & transformed Oman into a vibrant, modern state.Oman has lost a beloved leader & Pakistan a close, trusted friend.May his soul rest in eternal peace
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
یاد رہے کہ عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ اومان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کےدور میں اومان نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔
مزید پڑھیں: عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد 79 بس کی عمر میں انتقال کرگئے