یوکرین کے مسافر طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا، امریکی جریدے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ukrine plane crash
ukrine plane crash

واشنگٹن: امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے یہ یوکرین کے مسافر طیارے کو ایران نے غلطی سے نشانہ بنایا جبکہ تہران نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے۔

امریکی جریدے نیوزویک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، یوکرینی طیارے کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، طیارہ ٹیک آف سے تھوڑی دیر پہلے دو میزائل داغے گئے۔

جریدے کے مطابق طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، امریکی سیٹلائٹ کی تصویروں سے واضح ہوتا میزائل داغے گئے، یقین ہے طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے گرا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے،ایران کے سول ایوی ایشن کے چیف علی عابدزاد کا کہنا ہے کہ تہران میں تباہ ہونے والے یوکرائن کے طیارے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار، سلامتی کونسل میں خط

ان کا کہنا تھا کہ سائنسی حوالے سے اگر اس نقطہ کا جائزہ لیا جائے تو طیارے پر میزائل کے ذریعے حملہ کرنا ناممکن ہے، ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا،اس حادثے کا الزام بھی ایران پر عائد کیا جارہا ہے۔

Related Posts